18 ستمبر، 2015، 12:51 AM

روس نے یمن میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کردیا

روس نے یمن میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کردیا

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے یمن میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے بحران کو مذاکرات  کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے یمن میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی ترجمان کے مطابق یمن کے بحران کا حل صرف مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے یمن کے بحران کو فوجی طاقت کے ذریعہ حل نہیں کیا جاسکتا۔ یمن کا بحران سیاسی ہے اور مذاکرات کے ذریعہ قابل حل ہے یمن کو اس وقت انسانی المیہ کا سامنا ہے۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ہم یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ کی حمایت کرتے ہیں۔

News ID 1858213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha